جیوفلمز ’’ڈونکی کنگ‘‘ کی ترکی میں حکمرانی شروع

0

انقرہ (این این آئی)’’جیوفلمز‘‘ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی ڈونکی کنگ‘‘ 20دسمبر سے ترکی کے تمام بڑے شہروں کے 100 سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ پاکستان ، اسپین، کوریا اور روس میں شاندار بزنس اور کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد یہ فلم ترک فلم بینوں کیلئے ’’ترک‘‘ زبان میں ڈب کرکے پیش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اسپین ، کوریا اور روس کے بعد ’’ڈونکی کنگ‘‘ کو ترکی کیلئے چوتھی بین الاقوامی ریلیز کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ہر عمر کے لوگوں کیلئے بنائی گئی تفریح سے بھر پور فلم اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ترکی میں بھی سب کے دِل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والی ’’جیوفلمز ‘‘ کی بلاک بسٹر فلم کے تخلیق کار عزیز جندانی ہیں۔ فقید المثال فلم کو پاکستان میں ’’جیوفلمز‘‘ اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے اشتراک سے 2018ء میں ریلیز کیا گیا تھا جس نے پاکستان بھر میں بے مثال بزنس کرکے فلم انڈسٹری میں نئی مثال قائم کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.