نیوزی لینڈ کے بیٹسمین راس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

0

 ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کے بیٹسمین راس ٹیلر کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔راس ٹیلر نے یہ اعزاز انڈیا کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے موقع پر حاصل کیا۔اس موقع پر راس ٹیلر میدان میں اپنے بچوں کے ہمراہ آئے۔واضح رہے کہ راس ٹیلر دو فارمیٹ میں 40 سینچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.