اداکاری کو سمجھنے کے لئے شب و روز محنت کر رہی ہوں،دعا خان

0

لاہور(این این آئی)ماڈل و اداکارہ دعا خان نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل فن ہے اس کو سیکھنے کیلئے ساری عمر کم ہے کیونکہ یہ فن دیکھنے میں آسان اور کرنے میں بہت مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد کمرشلز کی طرف آئی تو پرائیویٹ پروڈکشنز کی بننے والی کمرشلز ملیں۔یہ میری خوش نصیبی تھی کہ سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،دعا خان نے کہا کہ اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں اس فن سے عشق کرنے والے اپنے اندر ایک الگ دنیا بسائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اداکاری کے شعبے کی باریکیوں کو سمجھنے کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہوں اور میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں میرے کام میں مزید نکھار آئے گا اور یاد گار کرداروں میں نظر آؤنگی۔دعا خان نے کہا کہ مجھے اداکاری سے عشق ہے اس لئے کوشش کرتی ہوں کہ منفرد کام کروں جس سے میری الگ پہچان ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.