مصرمیںدولہا نے دلہن کو 10ویں منزل سے دھکا دے دیا

0

قاہرہ (این این آئی)مصر میں رخصتی کی رات سفاک دولہا نے اپنی دلہن کو عمارت کی 10ویں منزل سے دھکا دے کر ہلاک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے فوری بعد ہی اہلکاروں کا ایک دستہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ منگنی کے بعد سے ہی ہم دونوں کے درمیان نوک جھوک رہتی تھی جس کے باعث مجھے رخصتی کی رات غصہ آیا اور میں نے اپنی بیوی کو دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔پولیس نے لاش کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردیاجبکہ ملزم پر فرد جرم عائد کرکے اسے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.