کورونا، عالمی عدالتِ انصاف نے 16 اپریل تک سماعتیں ملتوی کر دیں

0

نیویارک(این این آئی )کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی عدالتِ انصاف نے 16 اپریل تک تمام سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف کے اعلامیے میں کہاگیاکہ کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں عالمی عدالت انصاف کے 16 اپریل تک تمام اجلاس بھی ملتوی کر دیے گئے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عالمی عدالتِ انصاف کے ممبر اور رجسٹری اسٹاف کے سرکاری سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں عالمی عدالتِ انصاف کے ارکان کو آن لائن کام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.