اسلام آباد میں امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیں

0

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران امریکی سفارتکار میں کورونا کی علامات پائی گئیںمحکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق دوحا کی پرواز کیو آر 632 سے آباد آباد پہنچنے والے امریکی سفارتکار میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کا عملہ سفارتکارکو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے اپنے ساتھ لے گیا۔ذرائع کے مطابق سفارتکار کو امریکی سفارتخانے میں واقع آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائیگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 519 ہو گئی ہے جس میں سے 10 افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے ، موذی وائرس سے پاکستان میں 3 اموات بھی ہو چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.