ٹرمپ کا امیگریشن معطل کرنے کیلئے ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کرنے کااعلان

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ امریکہ کی امیگریشن عارضی طور پر بند کرنے کیلئے ایک ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کریں گے۔ٹرمپ نے پیر کی رات ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ یہ فیصلہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا کے باعث اور نوکریاں بچانے کی ضرورت کے تحت کیا فوری طور پر یہ تو واضح نہیں ہو سکا کہ معطلی کب شروع ہوگی اور کب تک جاری رہی گی تاہم اس حکم سے سیاسی اور قانونی دھچکا ضرور لگے گا۔یہ حکم نامہ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹو طاقت کے غیر معمولی استعمال کی نشاندہی کرے گا،انہوں نے اقوام اور علاقوں پر سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں جن سے بیرون ملک اور امریکی ہوائی اڈوں پر انتشار پھیلاہے۔اپنی صدارت کے دوران ٹرمپ نے امیگریشن اور سرحدوں کی سیکیورٹی پر سخت موقف اختیار کیا ہے اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے میکسیکو کے ساتھ ملک کی جنوبی سرحد پر سرحدی دیوار لگانے سمیت متعدد متنازعہ اقدامات کئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.