دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 لاکھ 78 ہزار 153 ہو گئی

0

بیجنگ: جونز ہوپکنز یونیور سٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اور انجینئرنگ کی جانب سے مرتب کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں نو ول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز 21اپریل تک گریننج کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجے تک 24 لاکھ 78 ہزار 153 ہو گئے۔وائرس سے بری طرح متاثرہ ملکوں کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کل مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 87ہزار 752 تک پہنچ گئی ہے ،سپین میں 2 لاکھ 210 کیسز ریکارڈ کئے گئے جبکہ اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 228 ہوگئی ہے ۔فرانس میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 56 ہزار 493 ،جرمنی میں 1 لاکھ 47 ہزار 65 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ25 ہزار 856 ہوگئی ہے۔ ترکی میں 90 ہزار 980 مصدقہ کیسز،ایران میں نوول کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 83 ہزار 505 ، روس میں وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 47 ہزار 121 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 84ہزار 271 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.