افغانستان ،بم دھماکے میں 2پولیس افسر ہلاک،صوبائی پولیس سربراہ سمیت 3زخمی

0

کابل: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2پولیس افسر ہلاک اور صوبائی پولیس چیف سمیت 3دیگر زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 18عسکریت پسند ہلاک مارے گئے ۔ پولیس نے کہاہے کہ افغانستان کے وسطی صوبہ دایکندی میں منگل کے روز سڑک کنارے نصب بم کے ساتھ پولیس کی گاڑی ٹکرانے کے باعث 2پولیس اہلکار ہلاک جبکہ صوبائی پولیس کے سربراہ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ۔ دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبہ بادغیس کی صوبائی پولیس کے نائب چیف شیر آقاالکوزے نے کہاہے کہ حکومتی فورسز نے سوموار کے روز ضلع قدیس میں آپریشنز شروع کئے جس میں کم ازک م 18عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔عہدیدار نے مزید کہاکہ آپریشنز تاحال جاری ہیں جس میں دیگر 12عسکریت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔عہدیدار کے مطابق جنگی جہازوں کے ہمراہ جاری اس آپریشن کے دوران کئی دیہات کو باغیوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔طالبان عسکریت پسندوں نے سرگرمیاں مزید شدید کر دی ہیں اور ملک بھر میں 3درجن سے زائد سکیورٹی اہلکار ہلاک کرچکے ہیں،اس واقعہ پر انہوں نے ابھی بیان دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.