شوبز کی دنیازندگی کی تلخیوںکو اجاگرکرتی ہے‘ ایمن خان

0

کراچی:  معروف اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا زندگی کی تلخیوں کو اجاگرکرتی ہے‘ جو چیزیں عام زندگی نہیں سکھاتی وہ شوبز کے شعبے میں آکر سمجھ آجاتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں ایمن نے کہا کہ میرا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر شوبز کی دنیا میں اپنا مقام بنایا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہمیشہ اپنے پرستاروں کے معیار کے مطابق پرفارم کروں۔ ایمن نے کہا کہ میرے نزدیک معیار پہلی ترجیح ہونا چاہیے، اس ضمن میں معیار بر قرار رکھنے کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ ایمن نے کہاکہ کرونا وائرس کی وجہ سے فی الحال شوبز سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں وباء کے ختم ہونے کے بعد اپنے رکے پراجیکٹس پر کام کاآغاز کروںگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.