عوام ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی پر سامان کا 10 فیصد انعام پائیں، فردوس عاشق اعوان

0

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوام سے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور ضبط سامان کا 10 فیصد انعام پائیں۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح اورذمہ داری ہے۔ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آرڈینینس عوام کو مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سے بچانے کے وزیراعظم کے عزم کاواضح اظہارہے۔عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھانیوالے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ایسے عناصرکوآہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ذخیرہ اندوزی کی نشان دہی کریں اور ضبط شدہ سامان کا 10 فیصد بطور انعام پائیں۔’’ذخیرہ اندوزوں کی تاک میں رہیں، انعام پائیں، اور غریبوں کی دعائیں لیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آرڈیننس کیذریعیذخیرہ اندوزی سے نفع کمانیوالوں کوسزادی جائیگی۔ذخیرہ اندوزی پر3سال قیداورضبط شدہ مال کی مالیت کا 50 فیصدجرمانہ اداکرناہوگا۔یہ اقدام کرونا سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر عوام کی سہولیات کیلئے کیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.