حکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام علمدار روڈ پر وارڈن پوسٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

0

کوئٹہ :۔محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام علمدار روڈ پر وارڈن پوسٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سادہ پروقار افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر شہری دفاع جبار بلوچ تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) علی محمد زہری، رضاکاران اصغر علی، بشپ ڈاکٹر امانت مسیح،،شاہد عمران چشتی،ارباب اورنگزیب کاسی، سید انور آغا، ملک زیشان حسین،آمنہ چنگیزی،شازیہ بتول، صدف اور دیگر رضاکاران نے شرکت کی ڈائریکٹر شہری دفاع جبار بلوچ نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ طور پر وارڈن پوسٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر شہری دفاع نے تنظیم شہری دفاع میں رضاکاروں کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تنظیم شہری دفاع میں رضاکار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حالات امن اور جنگ میں شہری دفاع کے رضاکار شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور عوام میں شعور و آگہی پہنچانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں جبار بلوچ نے کہاکہ کسی بھی تنظیم کیلئے رضاکار ایسا طبقہ ہوتا ہے جو خالصتاً انسانی خدمت کے جذبے سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں  میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جذبہ حب الوطنی کے تحت کام کرتا ہے ایسے افراد کسی بھی قوم کا بلاشبہ سرمایہ ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ ہنگامی صورتحال میں شہری دفاع اور رضاکاروں کا کردار انتہائی اہم ہے شہری دفاع کے تمام رضاکاروں  کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تربیت کا سلسلہ نہ صرف کوئٹہ بلکہ صوبے کی سطح پر تیزی سے جاری ہے تاکہ شہری دفاع کے رضاکار عمومی احتیاطی تدابیر اپنے علاقوں میں گھر گھر تک پہنچائیں انہوں نے علمدار روڈ پر وارڈن پوسٹ کے قیام پر ڈپٹی ڈائریکٹر علی محمد زہری اور تمام رضاکاروں  کو کاوشوں  پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ بہت جلد کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی وارڈن پوسٹس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.