زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہو نے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے تناظر میں کوئٹہ کے اسپتالوں میں فراہم کی گئی

0

کوئٹہ :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقد ہو نے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کے تناظر میں کوئٹہ کے اسپتالوں میں فراہم کی گئی سہولیات اور اسپتالوں کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر متعلقہ محکموں کے سیکریٹریوں ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سنیئر ڈاکٹروں نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کے آکسیجن پلانٹ کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیتے ہوئے شیخ زید اسپتال سول اسپتال اور بی ایم سی اسپتالوں کے آکسیجن پلانٹس کو بھی بھرپور طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فاطمہ جناح اسپتال میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد میں اضافے کے لیے فوری اقدامات اور مطلوبہ فنڈز کے اجراءکی منظو ری بھی دی گئی سیکریٹری صحت نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کوروناوائرس ٹیسٹ کے لیے ایک مزید پی سی آر مشین اور ٹیسٹنگ کٹس کوئٹہ پہنچنے سے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے اسلام آباد سے لیبارٹری ٹیسٹ کی تربیت مکمل کر کے واپس پہنچنے والے ٹیکنیشنز کو فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں تعینات کر دیا گیا ہے اور کوئٹہ میں 5000رینڈم ٹیسٹنگ کی تیاری مکمل کر کے دو دن کے اندر ٹیسٹ سمپلنگ کا آغاز کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کو کورنا وائرس ایمرجنسی کے تحت ملنے والے 20 کروڑ روپے سے طبی آلات کی خریداری کی گئی پی ڈی ایم اے کے تحت طبی سامان کی 80 فیصد خریداری مکمل کر لی گئی ہے سیکریٹری خوراک نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گندم کے دستیاب اسٹاک سے فلور ملوں کو کل سے گندم کی فراہمی شروع کر دی جائےگی جبکہ نئی فصل سے دس لاکھ بو ری گندم کی خرید کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.