غریب ممالک کو قرضہ واپسی میں سہولت دی جائے،میرکل کامطالبہ

0

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ہم نیوز کے مطابق جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔انجیلا مرکل نے دنیا کے امیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.