کیمبرج یونیورسٹی نے آئندہ تعلیمی سال تک روبرو لیکچرز کو منسوخ کردیا

0

لندن: برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلا کی وجہ سے ان کے لیکچرز آئندہ تعلیمی سال تک آن لائن ہی دیے جائیں گے۔یونیورسٹی جو 800 سالوں سے طلبا کا کلاس رومز میں استقبال کررہی تھی، مارچ میں برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ایک سخت لاک ڈائون متعارف کرانے کے بعد اپنے کیمپس بند کردیے۔سینیئرپرو وائس چانسلر برائے تعلیم گراہم ورگو کا کہنا تھا کہ 2021کے موسم گرما تک لیکچرز کو آن لائن دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی آن لائن کورس کی طرح محسوس نہیں ہوگا۔یونیورسٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے بارے میں سرکاری گائیڈلائنز پر منحصر ہے جس پر جائزہ لیا جاسکتا ہے۔برطانیہ کی یونیورسٹیز کی ترجمان نے بتایا کہ کیمبرج کا اعلان برطانیہ میں اس طرح کا پہلا اعلان ہے جس میں پورے سال کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی نے گزشتہ ہفتے انفیکشن کی دوسری لہر کے خدشات کے باعث امریکا میں پہلی مرتبہ موسم خزاں کی کلاسز کو ورچوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.