بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرے گا، وزیراعظم عمران کان

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہرا رہا ہوںکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دنیاکی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرے گا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹاناچاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کریگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض افواج نے گزشتہ روزسرینگرمیں15گھروں کو جلادیا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، مودی سرکار کی جانب سے کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنے کی کوشش جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.