پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹے میں مزید 32اموات، مجموعی تعداد 1ہزار سے تجاوز کر گئی

0

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 17 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32افراد جان سے گئے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے 32 ہزار 919 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 48 ہزار 91 ہوگئی ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 297، سندھ میں 316 ، خیبر پختونخوا میں 351،بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں10،گلگت بلتستان میں 4، آزاد کشمیر میں ایک کورونا کیس رپورٹ ہواملک بھر میں 350 کی حالت تشویشناک ہے، اب تک 4لاکھ 29 ہزار 6سو کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، بدھ کو 15 ہزار 3سو 46 ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے726 ہسپتالوں میں 10900 کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.