وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

0

اسلام آباد:  پاکستان میں جاپان کے سفیر ایچ ای میتسوڈا کونینوری اور معیشت و ترقی کے مشیر مسٹر توکیتا یوجی نے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران کورنگی فش ہاربر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر دونوں فریقین نے اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے درپیش حالات معمول پر آنے کے فوری بعد ان منصوبوں پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے گا منصوبوں میں کورنگی فش ہاربر میں نیلامی ہال کی تعمیر، بزنس پارک کا قیام اور کولڈ اسٹوریج فریزنگ ٹنل شامل ہیں۔ یہ منصوبے ڈبلیو ٹی او ، یورپی یونین اور سمندری غذا کی درآمد کرنے والے ممالک کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے میں مدد کریں گے۔ ملاقات کے دوران علی زیدی نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کی مثالی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی معیشت نے “اندرونی” حکمت عملی کی اہمیت کا اعادہ کیا جس کے تحت افرادی قوت کی ترقی کو اولین اہمیت دی جاتی ہے۔ “پاکستان میں ہمارے پاس مہارت اور صلاحیت موجود ہے جس کو صرف نکھارنے کی ضرورت ہے۔ سستی لیبر مارکیٹ کی وجہ سے پیداوار کی لاگت کم ہے اور برآمدات کے شعبے کے لئے ہماری شرح رزِ مبادلہ سازگار ہے۔ ہمیں صرف سازگار ماحول کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ ہمارے عوام اور ہماری قوم ترقی میں تمام اقوامِ عالم کو پیچھے چھوڑ دینگے”۔ علی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی کمپنیوں کے لئے ایک تکنیکی صنعتی زون کی تجویز پیش کی۔ مذکورہ بالا کے علاوہ ، دونوں نے ماہی گیروں کے لئے ایک تربیتی ادارے کے قیام پر بھی گفتگو کی جہاں گہرے سمندر کی ماہی گیری سے متعلقہ آئندہ نسل کو تربیت دی جائے گی۔ جاپانی سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین گذشتہ سال ہونے والی ایک ایم او سی کا بھی ذکر کیا جس کے تحت پاکستانی، فشریز اور میری ٹائم سیکٹر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ علی زیدی نے جاپانی سفیر پر چاپان کی بحری جہاز کمپنیوں میں پاکستانی سی گیئررز کو ملازمت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.