پنجاب میں اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنیکا فیصلہ

0

لاہور:  کورونا وائرس کے باعث پنجاب حکومت نے گھروں میں بیٹھے اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنیکا فیصلہ کیا ہے حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اساتذہ گندم سپلائی روکنے کے لیے بنائے گئے ناکوں پر ڈیوٹی دیں گے تاہم اساتذہ نے گندم سمگلنگ پر ڈیوٹی، روکے گئے کنوینس الانس بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی طور پر پنجاب کی سرحد پر صوبوں کی وزارت خوراک نے مانیٹرنگ کے فرائض سر انجا دینا تھے تاہم اب اس میں اساتذہ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین وحید مراد یوسفی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی سرگرمیوں میں نہ الجھا یاجائے۔ حکومت اساتذہ کوغیر تدریسی سرگرمیوں میں الجھا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اساتذہ کا وقار متاثرہ ہوگا۔ پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں قدرتی آفت میں امدادی کام، الیکشن اور مردم شماری کی ڈیوٹی اساتذہ دیتے رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.