بلوچستان کے ضلع کیچ میں کنویں میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے

0

تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ جمعرات کو لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنوئیں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھاجس جنریٹر کا دھواں کنوئیں کے اندر بھر گیاجس سے دم گھٹنے کے باعث پانچوں افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق افراد کاتعلق ایک خاندان سے ہے۔مرنے والوں میں باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں لیویز حکام نے لاشیں کنوئیں سے نکال کر تربت سول ہسپتال منتقل کردیں،جہان طبی معائنہ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.