کورونا کے باعث مسلسل لاک ڈائون نے حقیقی ٹرانسپورٹرز سے سفید پوشی کابھرم چھین لیا ہے ،بلوچستان بس فیڈریشن

0

کوئٹہ : بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعیداحمدلہڑی نے کہاہے کہ کرونا کے باعث مسلسل لاک ڈائون نے حقیقی ٹرانسپورٹرز سے سفید پوشی کابھرم چھین لیا ہے صوبائی حکومت نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاہے اب تک حکمرانوں کی جانب سے کوئی امداد یا ریلیف نہیں ملا جس سے ٹرانسپورٹرز شدیدمالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ جمعرات کو انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ عید کے موقع پر حکومت نے سفر کے ذرائع کھول دئیے ہیں جس میں ہوائی ریلوے اور مواصلات شامل ہیں مگر بدقسمتی سے بلوچستان میںحکومت نے بس سروس تاحال بند کررکھی ہے اورکچھ خالی بسوں کو سندھ جاتے ہوئے جعفرآباد انتظامیہ نے ڈیرہ اللہ یار کے مقام پراپنی تحویل میں لیکر بھاری جرمانے عائد ہیں جوسمجھ سے بالاتر ہیے ا نہوں نے کہاکہ حکومت بیانات اور دعوئوں کی بجائے ٹرانسپورٹرز کوریلیف دیتے ہوئے سروس بحال کرنے کافوری اعلان کرے کیونکہ دیگرتمام صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.