جلسے میں عمران خان کی مریم نواز کے متعلق گفتگو،نواز شریف کا ردعمل بھی آگیا

0

عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں،نواز شریف کی گفتگو
اسلام آباد: ملتان جلسے میں عمران خان کی مریم نواز کے متعلق گفتگو پر سابق نواز شریف نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتا۔ان کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلے 70 سال کی تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، پاکستان کیلئے آئندہ کیلئے اتنے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے وہ چیز جس کو دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہوگا، ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی جو بربادی کی ہے، ملکی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور شاید آئندہ بھی نہ ملے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ضمنی الیکشن میں بھی انہی کے دور میں عمران خان کو ہرایا ہے اور اب بھی ہم ان کو ہرائیں گے۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے متعلق انتہائی غیرپارلیمانی جملوں کا استعمال کیا، سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پرکسی نے مجھے مریم نواز کی تقریر بھیجی، مریم نواز نے اتنی دفعہ جذبے اور جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم تھوڑا دھیان کروکہیں میرا نام لینے پرتمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے،جس طرح تم باربار میرا نام لیتی ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.