آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

0

دونوں رہنمائوں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا ،آئی ایس پی آر
راولپنڈی:آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ہولوسی آکار (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے بھرپور کھیل کی تصدیق کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.