شہباز شریف کا ممتاز دانشور، لکھاری اور تجزیہ نگار ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ممتاز دانشور، لکھاری اور تجزیہ نگار ڈاکٹر لال خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ڈاکٹر لال خان اپنے نظریات اور سوچ کے لحاظ سے ایک بڑا حلقہ اثر رکھتے تھے،ان کی کتابوں، کالموں اور سوچ کی صورت میں انہیں یاد کیا جاتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.