فرانس کرونا کی لپیٹ میں، چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 افراد ہلاک

0

پیرس (این این آئی )فرانسیسی محکمہ صحت نے کہاہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں ، کرونا وائرس کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 562 ہوگئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہاکہ کرونا وائرس کے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 112 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 562 ہوگئی ہے۔ فرانس میں کرونا وائرس کے 6172 واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 1525 افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسپتال میں داخل ہونے والے لوگوں کی تعداد میں 946 کا اضافہ ہوا جب کہ 220 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔فرانسیسی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی نئے علاقوں میں کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.