پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ، مزید 185نئے کیسز کی تشخیص ہوگئی

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں کرونا وائرس کیسز میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ، مزید 185نئے کیسز کی تشخیص ہوگئی ۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے ڈیلی رپورٹ جاری کر دی گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مْلک میں 185 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 646 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 638 مریض ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،5 افراد کرونا وائرس سے زندگی کی جنگ جیت کر گھروں کو لوٹ گئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوراب سندھ میں کرونا وائرس کے 22 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے تعداد 292 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 104 ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس سے 152 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں ،خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس کے 29 مریض زیر علاج ہیں، رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں 55 اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 9 مریض زیر علاج ہیں، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14439 افراد کی مْلک کے داخلی راستوں پر سکریننگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق داخلی راستوں پر سکریننگ کے دوران کرونا وائرس کے 202 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.