بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی ‘آرتی’ اتاری جانے لگی

0

نئی دہلی:  بھارت میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس مرغا بنا رہی ہے تو کہیں خلاف ورزی کرنے والوں سے 500 مرتبہ سوری لکھوایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے بھارتی ریاست مہراشٹرا کے شہر تھانے میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو شرمندہ کرنے کے لیے ایک انوکھا ہی قدم اٹھایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن کے باوجود صبح سویرے گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کو شرمندہ کرنے لیے خاتون پولیس افسر کی جانب سے ان کی آرتی اتاری گئی اور ساتھ ہی دوسری پولیس افسر اس عالمی وبا میں گھروں سے باہر نکلنے سے متعلق نقصانات سے آگاہ کرتی رہیں۔سوشل میڈیا پر پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی آرتی اتارنے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.