امریکہ ،طبی وسائل کی کمی پرامریکی نرسوں کا مظاہرہ

0

واشنگٹن :  امریکی نرسوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے طبی وسائل و آلات کی کمی اور ناقص اقدامات کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں امریکی نرسوں نے کورونا وائرس کے سبب اپنی جان گنوانے والے اپنے ساتھیوں کو یاد کیا اور ان کے ناموں کی فہرست پیش کی۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی طبی آلات و وسائل کی قلت کے باعث کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔حال ہی میں امریکی حکومت نے کورونا کے تیز پھیلاؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اقتصادی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو امریکی نرسوں کے اعتراض کا دوسرا موضوع تھا۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی نرسیں حکومتی اقدامات کے خلاف بارہا احتجاج کر چکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.