کورونا کے خلاف جنگ، ترکی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان بھجوادیا

0

اسلام آباد:  ترکی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان بھجوادیا ، سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں ترکی بھی پاکستان کی مدد کیلئے میدان میں آگیا، ترکی کی جانب سے امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا، خصوصی پرواز کے ذریعے 12ٹن حفاظتی سامان اسلام آباد پہنچا۔سامان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس، ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ترکی نے پاکستان کیڈاکٹرز کے لئے حفاظتی اشیا کا عطیہ دیا ، ترکش ایئرلائن کاجہازآج صبح سامان لیکراسلام آباد پہنچا، ڈپٹی ہیڈمشن ترکش قونصلیٹ نیسامان ڈپٹی چیئرمین این ڈی ایم اے کے سپرد کیا, ترکی کی جانب سے سامان میں 20ہزار این95 ماسک، 18ہزار 500حفاظتی گاؤن شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.