وزیر اعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا

0

اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان کا کو وِڈ نائنٹین کا ٹیسٹ منفی آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا کرونا وائرس کے لیے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آ گئی ہے، ان کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا تھا۔فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، چند دن قبل اسلام آباد میں فیصل ایدھی نے وزیر اعظم سے ان کے آفس میں ملاقات کی تھی اور کرونا ریلیف فنڈ میں عطیہ دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.