اپوزیشن کو مساجد کھلنے پر اعتراض مگر پارلیمنٹ کھولنے کیلئے بیتاب ہے، فردوس عاشق

0

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ اپوزیشن مساجد کھلنے پر اعتراض کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لیے بیتاب ہے۔ اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگی قیادت قول وفعل کے تضاد کی زندہ مثال ہے، شہبازشریف کورونا کے ڈرسے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کوجواب دینے کو تیار نہیں لیکن سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں اجلاس طلب کرنے پربضد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں 2 مختلف بیانیوں کی مانند ان کے مؤقف آج بھی مختلف ہیں، ان کا موقف اور بیانیہ اپنی سہولت اور منشا کے مطابق بدلتا رہتا ہے، عوام ان کے دوغلے پن سے بیزار ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن مساجد کھلنے پر اعتراض کرتی ہے لیکن پارلیمنٹ کھولنے کے لیے بیتاب ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اجلاس بلانا اسپیکر کا استحقاق ہے، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.