یونسپل کارپوریشن چمن کے ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر محمد سلیم اچکزئی اور انسپکٹر سنیٹری محمد اصغر نے تاج روڈ پر صفائی اور جراثیم کش ا سپرے مہم کا آغاز کیا

0

چمن ۔ میونسپل کارپوریشن چمن کے ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر محمد سلیم اچکزئی اور انسپکٹر سنیٹری محمد اصغر نے تاج روڈ پر صفائی اور جراثیم کش ا سپرے مہم کا آغاز کیا اور ساتھ ساتھ تاج روڈ پر درختوں پودو ں اور سڑکوں سے کچرہ بھی اٹھایااور مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھانا بھی شروع کردیا ہے ایڈ منسٹریٹر محمدسلیم اچکزئی نے کہا کہ شہر میں صفائی اور ا سپرے کی مہم جاری رہے گی اورمیونسپل کارپوریشن چمن انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شہر کے رہائشی و تجارتی علاقوں سے گندگی کے ڈھیر صاف کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرنے کی مہم پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.