ضلع کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ٹاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کا سلسلہ جاری ہے

0

کوہلو:۔ضلع کوہلو میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ خان کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ٹاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران ٹاؤن،اوریانی،گرسنی،ماوند،کاہان،نساؤ،تمبو،سردار شہر،نیوکلی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں 1500 سے زائد مستحق خاندانوں اور دیہاڑی دار افراد میں راشن تقسیم کردیا گیا ہے راشن میں چینی،آٹا،دالیں،گھی سمیت اشیاء ضروریہ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کیلئے لیویز کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سروے کرکے مستحقین کی لسٹیں مرتب کررہی ہیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ،اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل اور رسالدار میجر شیر محمد مری نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ کھوسہ کا کہنا تھا کہ ضلع میں غریب اور مستحق خاندانوں میں راشن کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس میں ابھی تک سینکڑوں خاندانوں کو مفت راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے حکومت کی کاوشوں سے ضلع میں غریبوں تک راشن کو فراہمی ممکن ہوسکی ہے آزمائش کی اس گھڑی میں راشن مستحق خاندان کا حق ہے اور حکومت مستحقین میں راشن کی تقسیم شفاف طریقہ کار کے تحت پہنچائے گی دوسرے مرحلے میں ٹیمیں مستحق افراد کی لسٹیں مرتب کررہی ہیں جنہیں راشن تقسیم کیا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس سے بچاؤ کیلئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے کہا گیا ہے وہ اپنائیں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں اگر کسی ضرورت کے تحت جانا بھی ہو تو ماسک پہن کر رکھیں بلاوجہ گلیوں اور محلوں میں بیٹھے سے اجتناب کیا جائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی عوام ا س مہلک وائرس کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس کو مزید پھلنے سے روکا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.