کوہلو پولیس تھانہ میں ایس ایچ او غلام فرید کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی

0

کوہلو :۔ کوہلو پولیس تھانہ میں ایس ایچ او غلام فرید کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ایس پی کوہلو کیپٹن (ر) نوید عالم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان شاہ،ایس ایچ او غلام فرید,میر نثاراحمد،عبدالرشید زرکون سمیت ضلعی افیسروں،پولیس اہلکاروں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ہے ایس پی نوید عالم نے ایس ایچ او سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے پر غلام فرید کو انسپکٹر کے بیجز لگائے جبکہ پولیس اہلکاروں اور آفیسروں نے ایس ایچ او سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے غلام فرید کو مبارک باد پیش کی ہے منعقدہ تقریب سے سے ایس پی کیپٹن (ر)نوید عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں ترقی کی منزلیں پار کرنا اور اعلٰی عہدے تک پہنچنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے آپ کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ محکمہ پولیس میں آپ کی ترقی انسپکٹر رینک تک جوان العمری میں ہوئی ہے صوبے کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اور عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر پولیس نے لازاوال قربانیاں دی ہیں آج جو امن کی فضا ء قائم ہے اس میں ہمارے شہیدوں کی لہوبھی شامل ہے پولیس اہلکار اپنے فرائض کو ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کی اولین کوشش کریں عوام سے گزارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ ہم آپ کے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھاتے ہیں کورنا وائرس ایک مہلک وباء کی صورت اختیار کرچکا ہے جس میں شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے او ر کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور دفعہ 144پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.