پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار غلام مصطفی خان ترین انتقال کرگئے

0

پشین: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین مختصر علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کو انکے آبائی گاں قلعہ سکانڑ خان کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔دریں اثنا گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یاسین زئی اوروزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سابق صوبائی وزیر و رہنما پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سردار مصطفی خان ترین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک سینئرو مخلص سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے،جام کمال نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعاکی ہے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئرنائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر،صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے بشری رند،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرمیرسرفراز بگٹی،بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی)کے چیف ایگزیکٹو نادر گل بڑیچ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عرفان شاہ غرشین،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نعیم بازئی،ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی، ڈپٹی کمشنر موسی خیل منیر خان کاکڑ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ، ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی،ایس پی پشین محمد ایوب اچکزئی، چیف آف ترین حاجی عبدالرف خان ترین، محمد عمرخان ترین سیگئی، ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین، ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص شاہین،بلوچستان پولیٹیکل فورم لندن کے چیئرمین سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان حلیم ترین اور دیگر نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.