کوئٹہ،نوشکی اور مستونگ میں مختلف حادثات میں پولیس کانسٹیبل سمیت2افراد جاں بحق، 10زخمی ہوگئے

0

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ،نوشکی اور مستونگ میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں پولیس کانسٹیبل سمیت2افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں اسلحہ کی صفائی کے دوران بندوق چلنے سے پولیس کانسٹیبل لیاقت علی جاں بحق ہوگیاہے،دوسری جانب ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں ٹریکٹر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زلمے ولد غلام قادر جاں بحق جبکہ غلام قادر ولد خان محمد سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں معمولی تکرار پرتصادم کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.