حکومت کروناوائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان

0

صحبت پور: صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کروناوائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔کروناوائرس ایک خطرناک وبائی مرض ہے اس سے بچاؤ صرف اور صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کسی بھی بھیڑ والی جگہ جانے سے گریز کریں۔ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے نصیرآباد ڈویژن میں بہت جلد کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر دیہاڑی دار مزدوروں کو حکومت کی جانب سے راشن فراہم کیا جارہا ہے اور ہزاروں خاندانوں کو احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مالی امداد کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سلیم احمد خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس صحبت پور میں ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے مزید کہا کہ صحبت پور اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اور اس مشکل گھڑی میں بجلی کے صارفین کیساتھ رعایت برتی جائے۔بلز کی ادائیگی کیلئے صارفین کو اقساط کی صورت میں بل جمع کروانے کی رعایت دی جائے۔ اس وبائی ایمرجنسی کی حالت میں کسی کی بھی بجلی نہ کاٹی جائے اور دور دراز والے فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.