شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے، شبلی فراز

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے۔ شریف خاندان نے سیاست کو کاروبار کیلئے استعمال کیا۔دولت کی ہوس ان کی سیاست کا محور رہا جس کیلئے انہوں نے اداروں کا بے دردی سے استعمال کیا۔عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ قوم جانتی ہے شوگر مافیا کا سب سے بڑا سرغنہ شریف خاندان ہے اور شریف مافیا نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی سیاست غریب عوام کے حقوق کیلئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.