میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے عملہِ صفائی میں بی آر ایس پی کے مینیجر واٹر ایڈ غلام محمدی، مینیجر سی این او زینب کاکڑ اور ترجمان بی آر ایس پی عبدالمنان مندوخیل نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر سینکڑو حفاظتی کِٹس تقسیم کئے

0

کوئٹہ 22 مئی : بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی جانب اور واٹر ایڈ کے تعاون سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے عملہِ صفائی میں بی آر ایس پی کے مینیجر واٹر ایڈ غلام محمدی، مینیجر سی این او زینب کاکڑ اور ترجمان بی آر ایس پی عبدالمنان مندوخیل نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر سینکڑو حفاظتی کِٹس تقسیم کئے جس میں سرجیکل ماسک، جراثیم ک±ش صابن، ناخن کٹر، ڈِش واشنگ صابن و دیگر حفاظتی سامان شامل تھا، مینیجر واٹر ایڈ غلام محمدی کا کہنا تھا کہ دیگر محمکوں کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن شعبہ صفائی کا عملہ بھی فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اِن کی صحت کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے کہا ہمارا اِدارہ ہر فورم پر تمام فرنٹ لائن سرکاری محکموں کے ملازمین کے لئے آواز بلند کئے ہوئی ہیں جسکا نتیجہ آج یہ ہے کہ ہم نے دیگر فرنٹ لائن محکموں کے ساتھ ساتھ میٹروپولیٹن کے لئے بھی اپنی خدمات پیش کیں اور کرتے رہیں گے، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے بی آر ایس پی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بی آر ایس پی کی پورے بلوچستان میں کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ وہ ہر قدرتی آفات میں اپنے خدمات سر انجام دیتا رہا ہے، حفاظتی کِٹس جناب ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل، میٹروپولیٹن چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر محمد بلال کی موجودگی میں شعبہ سینیٹیشن کے گیارہ زون کے سینیٹری سپروائزرآن و سینیٹری انسپکٹران میں تقسیم کئے گئے، اس موقع پر میٹروپولیٹن سی بی اے کے عہدیدار منظور احمد بھی تقریبِ تقسیم میں شامل رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.