گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر اس مرتبہ عیدالفطر سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے

0

  کوئٹہ : گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے صوبے بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ جان لیوا کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر اس مرتبہ عیدالفطر سادگی سے اور گھروں میں منائی جائے. اس ضمن میں عالمی وبا کے خطرے کے پیش نظر اس مرتبہ گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں بھی عید مبارکبادی کے حوالے سے کوئی اہتمام نہیں ہے. اپنے ایک پیغام میں گورنر یاسین زئی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی تدابیر کی پاسداری کے حوالے سے عوامی سطح پر معمولی غفلت یا غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرنے سے بڑے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں. لہٰذا ضروری ہے کہ تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ ہمیں باجماعت نمازوں بالخصوص عیدالفطر کی نماز سمیت ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات کے دوران بھی کروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے تمام اصولوں کو سختی سے اپنانے کی اشد ضرورت ہے.#

Leave A Reply

Your email address will not be published.