امریکا اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، جاپان

امریکا اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، جاپان

ٹوکیو (زیبائے پاکستان آن لائن ) جاپان نے کہا ہے امریکا اور ایران کی کشیدگی ختم کرانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی، جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لئے امریکا کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کرنے سے قبل جاپان دونوں مما لک کی کشیدگی کے خاتمہ کے لئے اپنا منفرد کردار اد کرے گا۔پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے موقع پر میڈیا بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے طویل دوستانہ تعلقات ہیں اور میں نے ایرانی صدر اور دیگر رہنمائو ں کے ساتھ کئی مرتبہ ملاقات کی جو خطہ میں امن وسلامتی چاہتے ہیں۔ جاپانی وزیراعظم نے یہ بات ایسے موقع پر کہی جب امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن خطہ کی صورتحال بالخصوص ایران کے حوالہ سے بات چیت کے لئے ٹوکیو پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں