آرمی چیف وزیراعظم کے وفدی رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاوس کی میٹنگ میں شریک ہوں گے

آرمی چیف وزیراعظم کے وفدی رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاوس کی میٹنگ میں شریک ہوں گے

واشنگٹن (زیبائے پاکستان آئی این پی ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہا وس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ وائٹ ہاس میں ہونے والے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں