کوئٹہ جولائی 22: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی سے چینی سفارتخانہ اسلام آباد کے ڈپٹی چیف آف مشن M. Lijian Zhao نے یہاںملاقات کی ۔ ملاقا ت میں بلوچستان میں شعبہ زراعت کی بہتری کے لئے چین کے معاونتی پروگرام، زمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی، پیداوار میں اضافہ، بیچ کا بہتر استعمال اور کاشتکاروں اور ذمینداروں کی استعداد کار بڑھانے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیف مشن سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں دیگر شعبہ کی طرح زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن میں سرمایہ کاری کرکے تسلی بخش منافع کمایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کی معیشت میں زراعت کا نمایاں کردار ہے اور آبادی کا تقریباً 80فیصد اس شعبہ سے وابستہ ہے اور موجودہ حکومت زراعت کے فروغ اور بہتری کے لئے کم وسائل ہونے کے باوجود اقدامات اٹھارہی ہے اور زراعت میں تحقیق کے شعبہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں اورمحکمہ زراعت سے وابستہ لوگوں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے سنجیدگی کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں چینی سفارخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ میں بھی سرمایہ کار کی جائے گی اور یقین دلایا کہ چین بلوچستان میں زراعت کی پائیدار ترقی کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریگی اور اس سلسلے میں کاشتکاروں اور ذمینداروں کو جدید ٹیکنالوجی، استعداد کار میں اضافہ سمیت، جدید آلات کی فراہمی اور استعمال،آبپاشی کی بہتری کے لئے معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرنے کی بھی یقین دہائی کرائی۔ صوبائی وزیر نے چینی ڈپلومیٹ کا بلوچستان میں زراعت کی ترقی اور فروغ کے لئے دلچسپی لینے اورمعاونت فراہم کرنے پر ان کا شکر یہ ادا کیا اور انہیں بلوچستان حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
آج کا اخبار
مزید پڑھیںاشتہارات
تعلیم و صحت
مزید پڑھیںحالیہ پوسٹس
اپوزیشن سپریم کورٹ جا کر کہتی ہے پارلیمان کو عزت دو،فرخ حبیب
دسمبر 5, 2019فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، نہال ہاشمی
دسمبر 5, 2019وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات، اسلام آباد میں علاقائی مرکز اور گیٹ وے دفتر قائم کرنے کی دعوت
دسمبر 5, 2019وزیر خزانہ کی جانب سے غربت 40فیصدسے تجاوز کا اعتراف غریب مکاحکومت کا ثبوت ہے،سید نئیر حسین بخاری
دسمبر 5, 2019مہنگائی پر کیسے قابو پایا جائے،وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا لیا
دسمبر 5, 2019سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف بڑھ گئی
دسمبر 5, 2019مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 17 دسمبر کو سنایا جائے گا
دسمبر 5, 2019حکومت الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ دس روز میں حل کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ
دسمبر 5, 2019الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری نہ ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، بابر اعوان
دسمبر 5, 2019