صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے حاجی محمد خان لہڑی

صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے حاجی محمد خان لہڑی

کوئٹہ 22 جولائی:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ محکمہ ثانوی تعلیم صوبے کی پسماند گی کومد نظر رکھتے ہوئے ترقی کے جامع منصوبوں کے اجراء اور تکمیل کیلئے ٹھو س اقدامات اْ ٹھا رہا ہے۔صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے۔ پارٹی عہدیدار اور کارکن متحد رہیں۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عوامی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور سمیت نصیر آباد میں پارٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے حقیقی مینڈیٹ کا بخوبی ادارک کرتے ہوئے عوامی فلاح وبہبود کے جامع منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ صوبے کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہے۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں سے بات چیت میں صوبائی مشیر نے کہا کہ حلقے کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔صوبائی مشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا بخو بی احساس ہے اور احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔پارٹی رہنماوں نے صوبائی مشیر کو تعلیم کی بہتر ی اور حلقے کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے اور ان کی طرف سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کو سر اہتے ہو ئے اس اْمید کااظہار کیا کہ صوبائی مشیر اسی طرح صوبے اور نصیر آباد میں تعلیم کی بہتر ی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں