ایوان بالا کے چیئر مین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے لیاقت شاہوانی

پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے پاک چین تعلقات میں مزید بہتری دیکھی جا سکے گی لیاقت شاہوانی

کوئٹہ22جولائی ۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کی تکمیل سے پاک چین تعلقات میں مزید بہتری دیکھی جا سکے گی،سی پیک ایک بہت بڑا تجارتی و اقتصادی منصوبہ ہے جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان کو چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کو گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹروے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل کو ممکن بنانا ہے۔ایسے بین الاقوامی منصوبوں کی تکمیل میں وقت ضرور لگتا ہے لیکن پھر ان کے نتائج پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں ،سی پیک میں شامل منصوبوں میں گوادر بندرگاہ ، مرکزی ریلوے لائن ،کراچی تا لاہور موٹروے، گوادر-رتوڈیرو موٹروے، گوادر-نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن پروجیکٹ، پاک چین دوستی ہسپتال گوادر اور سرحد پار سے فائبر آپٹک ڈیٹا مواصلاتی نظام کا منصوبہ ملک و صوبہ کی ترقی کے لیے اہم ترین ثابت ہوں گے۔ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بلوچستان یونیورسٹی میں Chinese Study Center کا قیام ایک خوش آئین اقدام ہے اس سے نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں