امریکی صدر ٹرمپ کاوائٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا زبردست خیر مقدم، پر جوش مصافحہ

امریکی صدر ٹرمپ کاوائٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا زبردست خیر مقدم، پر جوش مصافحہ

واشنگٹن (زیبائے پاکستان آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے لئے وائٹ ہائوس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا مرکزی دروازے پر آکر زبردست خیر مقدم کیا اور ان سے پر جوش مصافحہ بھی کیا ، وزیر اعظم قومی لباس واسکٹ اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لئے وائٹ ہاوس پہنچے تو اس دورانامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے مرکزی دروازے پر وزیراعظم عمران خان کا زبردست خیر مقدم کیا اور ان سے پر جوش مصافحہ بھی کیا ۔وائٹ ہاوس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موجود تھے۔وائٹ ہائوس کے اوول آفس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ون آن ون انتہائی اہم ملاقات ہو ئی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔دونوں رہنماوں کے درمیان تاریخی ملاقات میں پاک امریکا باہمی تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں ممالک میں تجارتی روابط، دفاعی تعاون اور افغان امن عمل پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کو وائٹ ہاس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرائیںگے

، وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 2 نشستیں ہوئیں ۔ پہلی نشست اوول آفس جب کہ دوسری کیبنٹ روم میں ہوئی۔عمران خان کے استقبال کے لیے وائٹ ہاس کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ وزیراعظم کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی،افغانستان کے معاملات پر پاکستان ہمارے ساتھ زبردست تعاون کر رہا ہے ۔ وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم اپنے قومی لباس واسکٹ اور شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔اس کے بعد وائٹ ہاوس میں امریکی اور پاکستانی سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا ویژن لے کر امریکہ آئے ہیں ، پاکستان امریکہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کا نیا دورشروع کرنا چاہتا ہے ، ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے ہیں ۔وزیراعظم اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے دوطرفہ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، ہم خطے میں امن اور خوشحال کا بیانیہ لے کر آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلی تاریخی ملاقات تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں