ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان میں فائیو جی کامیاب تجربہ

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان میں فائیو جی کامیاب تجربہ

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم سنگ میل عبور، پاکستان میں 5

G کا کامیاب تجربہ، پاکستان 5-G سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے،5-G ٹیکنالوجی کا تجربہ چینی ٹیلی کام کمپنی نے کیا ،حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جلد 5-Gسروس کا آغاز کر دیا جائے گا،5-Gکے حوالے سے پاکستان میں مختلف کمپنیاں5-G ٹیکنالوجی میںکام کررہی تھی جبکہ چینی کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان میں 5-G ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا،5-G ٹیکنالوجی پاکستانی صارفین کے استعمال میں لانے میں کمپنی کو کچھ وقت درکار ہوگا کیونکہ موبائل سیٹس کی ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی کو بھی5-G ٹیکنالوجی سے منسلک کرنا ہو گااور پاکستان میںکروڑوں کی تعداد میں موبائل فونز صارفین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں