بلوچستان دنیا کے نقشے پر ایک جنت ہے جسے اللہ نے وسیع ساحل، چارو موسم، معدنیات سے نوازا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

بلوچستان دنیا کے نقشے پر ایک جنت ہے جسے اللہ نے وسیع ساحل، چارو موسم، معدنیات سے نوازا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان دنیا کے نقشے پر ایک جنت ہے جیسے اللہ تعالی نے وسیع ساحل، چارو موسم، معدنیات سے مالامال زمین اور مثالی رسم و رواج سے نوازا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں اور احساس زمہ داری سے صوبہ اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، تعلیم و صحت کی بہتری کے ساتھ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بھی مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے صوبائی سطح پر جو کمیٹی تشکیل دی ہے اس سے منصوبوں کے لئے فنڈز کا بروقت اجراء ، معیار میں بہتری اور منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے گی اورعوامی فنڈز کا درست استعمال یقینی ہو سکے گا۔ترجمان صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام مثبت تبدیلی محسوس کریں گے جس سے اْنکی معاشی اور معاشرتی زندگی پر بہترین اثرات مرتب ہونگے،ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بلوچستان کا وقار بلند کریں گے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ زمہ داری کا احساس ہی کامیابی کی پہلی شرط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں