صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گی

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گی

کوئٹہ (زیبائے پاکستان آئی این پی)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گی ۔عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کا رلایا جائے گا ۔صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت مو ثر اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحد ہ کے ذیلی ادارے یو این اوُ ڈسی سی کے زیر اہتما م رولز لاء سے متعلق اسٹر ینگ کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدرعلی شکوہ سیکرٹری پر سیکیو اشن ڈاکٹر عمر بابر ،آئی جی بلوچستان ڈاکٹر محسن حسن بٹ ،اسپیشل سیکرٹری داخلہ بشیر احمد بنگلزئی ،یواین اوُڈی سی کی نمائند ہ MISS JOUHAIDA HANANIO کے علا وہ دیگر حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین اوڈی سی کی رولز آف لاء سے متعلق قانون نافذکرنے والے ادارے کی معادنت قابل ستا ئش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں موجودہ صوبائی حکومت سے قانون کی حکمرانی سے متعلق روڈ میپ پر مکمل عمل درآمد کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کریمینل جسٹس سسٹم میں مزید بہترئی کی گنجائش موجودہ ہیں کرائم کی شرح کم کرنے کیلئے پولیس ،لیو یز فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو قرار رکھنے کیلئے صوبائی کا بینہ نے پانچ سالہ جا مع پلان کی منظوری دی جس سے قانو ن کی حکمرانی سے متعلق روڑ میپ پر مو ثر انداز میں عمل درآمدمیں مدد ملے گئی ۔اجلا س میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ا س پر زور دیا کہ قانو ن کی حکمرانی سے متعلق عمل درآمد اوراس کی کامیابی کیلئے تربیتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے اہلکا روں کی راستعداد کار عالمی میں اضافہ اور DATA مرتب آنے سے متعلق آگاہی کا ہونا ضروری ہیں اجلاس کے شرکاء اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ UNODCکے جانب سے قانون کی حکمرانی سے متعلق دوڑ میپ ایکشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں