ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد:  وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، ڈینگی کے مسئلے کوسیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں،ڈینگی کے معاملے پربعض پارٹیاں سیاست کررہی ہیں۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے ، ڈینگی کے حوالے سے پورے ملک میں تشویش پائی جارہی ہے،ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے صوبے بھی اپناکرداراداکررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے مسئلے کوسیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں،ڈینگی کے معاملے پربعض پارٹیاں سیاست کررہی ہیں،پنجاب میں70فیصد ڈینگی کے مریضوں کاتعلق پوٹھوہارسے ہے۔پنجاب میں 2363 ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،سندھ میں 2258، خیبر پختونخوا میں 1514 ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے،بلوچستان میں 1772 ڈینگی کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق معلومات کے لئے ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے،اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنادیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں